لاہور (آئی این پی )فلک جاویدکے خلاف ریاست مخالف ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی ہوگئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید کی بریت کی درخواست پر این سی سی آئی کے پراسیکیوٹر کو اپنی بحث مکمل کرنے کی یدایت کر دی۔ عدالت میں فلک جاوید کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ فلک جاوید کی سالگرہ ہے، جیل میں کپڑے لے جانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے اجازت دے دی۔ عدالت میں صنم جاوید کو جیل سے لا کر پیش نہیں کیاگیا۔