امن کے دشمن پاکستان کے امن پسندانہ کردار سے خوفزدہ ہیں:عطاء تارڑ

پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا: وزیراطلاعات کا ایکس پر بیان
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے  امن کے دشمن پاکستان کے امن پسندانہ کردار سے خوفزدہ ہیں‘دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں‘پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ ایکس پر بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑنے کہا کہ پاکستان کے خلاف بیرون ملک سے منظم منفی مہم کا انکشاف ہوا ہے ،پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منفی مہم کا مقصد بے بنیاد معلومات اور ابہام پیدا کرنا ہے‘ گمنام ذرائع کے حوالے سے گھناؤنا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے