روس کا افغان طالبان کے ساتھ مکمل شراکت داری قائم کرنے کافیصلہ

 کابل کے ساتھ تعاون خطے کی سیکیورٹی اور ترقی  کیلئے  نہایت اہم ہے‘ شنگھائی تعاون تنظیم کوفغانستان سے متعلق اپنا رابطہ گروپ دوبارہ فعال کرنا چاہیے:سیکرٹری سلامتی کونسل
ماسکو(آئی این پی )روس نے کہا ہے  وہ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکومت کے ساتھ مکمل شراکت داری قائم کر رہا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی کابل کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ترغیب دے رہا ہے۔روسی خبر رساں  ادارے  کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے   شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا  کابل کے ساتھ تعاون خطے کی سیکیورٹی اور ترقی  کیلئے  نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسکو طالبان کے ساتھ ایک عملی اور حقیقت پسندانہ مکالمہ آگے بڑھا رہا ہے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، ثقافت اور انسانی امداد کے شعبے شامل ہیں ۔نہوں نے زور دیا کہ تنظیم کو افغانستان سے متعلق اپنا رابطہ گروپ دوبارہ فعال کرنا چاہیے۔