مریم نوازشریف کا صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے روزبھی اجلاس منعقد کیا ۔کمشنر ز نے ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈویژن میںترقیاتی منصوبوں پر رپورٹ پیش کی ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم دیا۔پولیسٹرسٹریپ سے بنے ہوئے سیفٹی نیٹ کو مین ہول،گٹراورڈرینج پرفکس کیا جائے گا۔گوجرانوالہ میں سیفٹی نیٹ کاپائلٹ پراجیکٹ 30ہزار مین ہول پر پولیسٹر نیٹ لگائے جائیںگے۔سڑکوں کے اطراف میںخوبصورتی کیلئے دوکانوں پر یکساںرنگ کروانے کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کے پراجیکٹ ترجیحاً جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ۔