بسنت پرلیسکونے گرڈ سٹیشنوں پر سیفٹی نیٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا

حادثات سے بچاؤ کیلئے گرڈ سٹیشنوںکے یارڈ میں حفاظتی جال نصب کئے جا رہے ہیں:رمضان بٹ
لاہور(زیڈ این این) بسنت کے دوران بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے گرڈ سٹیشنوں پر سیفٹی نیٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لیسکو کے سی ای او انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بسنت کے موقع پر بجلی کے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کر دی گئی ہے۔ پتنگ بازی کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لیے گرڈ سٹیشنز کے یارڈ میں حفاظتی جال نصب کیے جا رہے ہیں۔انجینئر رمضان بٹ نے مزید کہا کہ بسنت کی خوشیاں محفوظ ماحول میں منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، اور ڈائریکٹر آپریشنز عمران محمود اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ کی نگرانی میں حفاظتی کام تیزی سے جاری ہے۔لیسکو نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔