اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سپیکرقومی اسمبلی نے بدھ کو سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سردار ایاز صادق نے پاک فوج کے زخمی جوانوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ سردار ایاز صادق نے معرکہ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کا کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔