اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کے بدھ کو اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جب کہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کیے جانے کا شکوہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایکی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیاہے جب کہ پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کیلیے نئے ٹینڈرز جاری ہونگے۔اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں، اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سی ڈی اے نے 5سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90کروڑ سے زائد خرچ کیے ہیں۔