منصوبے میں اندرونی آرائش، نیا فرنیچر، الیکٹریکل ورک، جدید ووڈ ورک اور جدید لائٹنگ سسٹم شامل
اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ ہائو س میں سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر رانا ثنا اللہ کے چیمبرز کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس پر 51 لاکھ 79 ہزار روپے لاگت آئے گی۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائو س میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شیری رحمان اور سینٹر رانا ثنااللہ کے چیمبرز کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں چیمبرز کی اپ گریڈیشن پر کل 51 لاکھ 79 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔وزارت داخلہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) نے مارچ 2026 تک کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔منصوبے میں اندرونی تزئین و آرائش، نیا فرنیچر، الیکٹریکل ورک، جدید ووڈ ورک اور جدید لائٹنگ سسٹم نصب کرنا شامل ہے۔مزید برآں، دیواروں اور چھت کی مرمت، رنگ و روغن، نئی کارپٹنگ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور کمیونیکیشن سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔منصوبے کی منظوری چیئرمین سینیٹ کی جانب سے دی گئی ہے اور پی پی و ن لیگ پارلیمانی لیڈرز کے چیمبرز بھی اسی سلسلے میں اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں۔