حادثہ راولپنڈی سے گلگت جانے والی قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے قریب پیش آیا
لوئر کوہستان(مانیٹرگ ڈیسک) کار کھائی میں گرنے سے 3 خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ راولپنڈی سے گلگت جانیوالی قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں کار میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 3 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق راولپنڈی سے اور ایک ہی خاندان کیافراد ہیں۔