ملکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر داخلی اورخارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،ایس پی ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ملکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر داخلی اورخارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ناکہ جات پر 48 گھنٹے کے دوران 10 اشتہاری اور7 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 520 گرام چرس اور 25 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔