پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 640 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 640 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت آغاز

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 640 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مثبت آغاز ہوا ہے۔

اس وقت مارکیٹ میں مجموعی طور پر 912 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا رہی ہے، اور 100 انڈیکس 119,176 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بتدریج مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے بعد آئل اینڈ گیس سیکٹر مارکیٹ کی سمت کو مزید تیز کرے گا۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ مندی کے باعث 39 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 118,536 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔