پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کے کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 600 کی سطح پر پہنچ گیا۔یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہا ہے اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام اور مضبوطی آ رہی ہے۔