پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر 162,000 کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔
پیر کو، سٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن کی شروعات ہی پر 100 انڈیکس میں 993 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے بعد انڈیکس 162,625 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز، ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 اہم حدیں عبور کی تھیں۔اس دوران، 372 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 77 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ:
دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280.90 روپے ہو گئی ہے۔