پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 166 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ سیشن کے دوران مارکیٹ میں واضح اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس دن کے دوران 1 لاکھ 79 ہزار 962 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گیا، جبکہ 1 لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی مارکیٹ میں محدود مگر مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس نوعیت کا اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور معاشی اشاریوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، تاہم مجموعی رجحان اب بھی استحکام کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔