پاکستان سے شکست کا غصہ: بھارتی سیاحوں کی ترکی اور آذربائیجان کی بکنگز میں زبردست کمی

پاکستان سے شکست کا غصہ: بھارتی سیاحوں کی ترکی اور آذربائیجان کی بکنگز میں زبردست کمی

بھارت میں ترکی اور آذربائیجان کی حمایت پر ردعمل، سیاحتی دورے منسوخ ہونے لگے

بھارتی شہریوں نے پاکستان کے خلاف کشیدگی کے دوران ترکی اور آذربائیجان کے سیاحتی دورے منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی بکنگ کمپنی MakeMyTrip کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگ میں 60 فیصد کمی جبکہ منسوخیوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ EaseMyTrip کے سی ای او نے بھی ترکی اور آذربائیجان کے لیے بکنگز میں نمایاں کمی کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی مسافر اب جورجیا، سربیا، یونان، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے دوسرے ممالک کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ixigo نے بھی ترکی، آذربائیجان اور چین کے لیے فلائٹ اور ہوٹل بکنگز معطل کر دی ہیں۔