اٹلی کے ایٹنا آتش فشاں میں زبردست سرگرمی، سیاحوں کی بڑی تعداد کی نمائش کے لیے روانگی

اٹلی کے ایٹنا آتش فشاں میں زبردست سرگرمی، سیاحوں کی بڑی تعداد کی نمائش کے لیے روانگی

اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع ماؤنٹ ایٹنا دنیا کا سب سے بلند اور فعال آتش فشاں ہے، جو اس وقت ساتویں روز بھی راکھ اور لاوا اگل رہا ہے۔

 اس مسلسل سرگرمی نے سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔موجودہ آتش فشانی سرگرمی ماضی کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرائی میں موجود گیس سے بھرپور میگما بلند ہو رہا ہے۔ ایٹنا کے مختلف حصوں میں لاوا کے چشمے اور بہاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں، حالانکہ فی الحال آبادی والے علاقوں کو خطرہ نہیں ہے۔راکھ کے بادل اور بلند ہوتے دھوئیں فضائی سفر کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جس کے باعث کاتانیا ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تبدیل کی جا چکی ہیں۔ یہ ایئرپورٹ مشرقی سسلی کا اہم دروازہ ہے اور 2024 میں تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ مسافروں نے یہاں سے سفر کیا تھا۔

سیاحوں کی بڑی تعداد آتش فشاں کے نظارے دیکھنے کے لیے پہنچ رہی ہے، بعض شاموں میں 2000 سے زائد افراد آتش فشاں کے قریب ہوتے ہیں۔ تاہم، مقامی گائیڈز اور ماہرین نے لوگوں سے محتاط رہنے، مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خطرناک راستوں سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ماہرین نے خاص طور پر شام اور رات کے وقت پہاڑ پر جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی سامان کے بغیر نہ جائیں اور گائیڈ کا ساتھ لازمی رکھیں۔حکومتی اداروں نے ہنگامی حالت میں یلو الرٹ جاری کیا ہے، اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات سے ہی آتش فشاں کا مشاہدہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔