پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اہم فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ اہم فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے تاکہ ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو ہونے والے مالی نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ 16 مئی سے نافذ العمل ہوگا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی آنے پر اسے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ اصولی فیصلہ کیا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والے ریلیف میں سے 4.12 روپے فی لیٹر کی جزوی رعایت ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کو دی جائے گی۔