برکی کے ہڈیارہ روڈ پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، ایک لڑکی جاں بحق اور 8 زخمی
برکی کے ہڈیارہ روڈ پر ریلوے اسٹیشن سے ہڈیارہ جانے والی مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا گاڑی کے تکنیکی نقص کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حادثے کے باعث ٹریفک بھی متاثر ہوئی تھی جو بعد ازاں بحال کر دی گئی۔