اسلام آباد(آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی صدر مجلس قائمہ سیاسی و قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگی معرکے میں پاکستان کی جیت سے ملک میں وحدت و یکجہتی کی فضاء بنی ہے اب مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے کامل یکسوئی سے کشمیری قیادت اور عوام کی امنگوں کے مطابق مضبوط حکمت عملی بنائی جائے۔لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان ، سیکرٹری جنرل راجا جہانگیر خان سے ملاقات میں ملک کو درپیش بحرانوں خصوصاً تحریک آزادی کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔