ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں کا مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ

کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کو مزید 10روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، جس کے بعد ان کی 3ماہ سے جاری حراست میں توسیع ہو گئی ہے۔مارچ میں ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے دیگر ارکان کو سول ہسپتال کوئٹہ پر حملے اور عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔