حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے:لیاقت بلوچ

سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان  
لاہور(آئی این پی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ کشمکش میں نواز شریف اور افغانستان کی خاموشی معمہ ہے۔ اپنے ایک  بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور ایران بااعتماد دوست بن رہے ہیں لہٰذا افغانستان کو بھی اس میں حصہ بننا ہوگا، سیاسی بحران پھر ہرا بھرا ہو رہا ہے اس کا سیاسی حل تلاش کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے، کسان کو تباہی سے نکالنے کے لیے نمائشی نہیں مستقل اقدامات کیے جائیں۔