بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اور ساتھی کو عمر قید کا حکم

 کوئٹہ کی خصوصی عدالت  نے گوادر میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کیس میں ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنائی 
کوئٹہ (آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی  کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملزمان کو سماعت میں پیش کیا۔ عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کے ساتھی رہنما صبغت اللہ کو بھی عمر قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان پر احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔استغاثہ کے مطابق گوادر میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شبیر ایک مظاہرے کے دوران پتھر لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ذمہ داری ریاست نے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر عائد کی۔مقدمے کے دوران دونوں رہنماں کو باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا اور انہیں اس واقعہ  کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ مقدمہ مارچ 2025 میں پیش آنے والے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیقات کے مطابق حملے کے بعد کوئٹہ سول ہسپتا ل کے مردہ خانے سے مبینہ طور پر کچھ لاشیں نکالنے کے واقعہ  پر بھی قانونی کارروائی کی گئی  جس کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے