بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ، ان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہو گا
پشاور(آئی این پی ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ناگزیر قرار دیدیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پرپاکستانی قوم متحدہوچکی ہے، قومی اتحادکوبرقرار رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرناناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کوتقسیم کرنے کے مترادف ہوگا، انہیں فوری رہا کرنا چاہیے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔