بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے: بیرسٹر سیف

پشاور(خصوصی رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے، بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے عوام کے درمیان رہیں گے۔ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں،بانی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں ، نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔