بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے:بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جارہی ہیں