چکرویدی ایران سے آیا، وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا:سابق سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے انکشاف کیاہے پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہئے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے