بی جے پی کا بھارتی کانگریس پارٹی کے لیڈر کی بیوی پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتیہ جنتا پارٹی  نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی اہلیہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے  پاکستانی جاسوس  قراردیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے حال ہی میں کانگریس ایم پی گوگوئی پر ایک سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ الزبتھ کولبورن کا پاکستانی جاسوس کے ساتھ رابطہ ہے۔ انہوں نے الزام میں کہا کہ وہ اسلام آباد میں کلائیمیٹ اینڈ نالج ڈویلپمنٹ   نامی ایک تنظیم کے ساتھ کام کرتی تھی، جس کی قیادت پاکستان کے پلاننگ کمیشن کے سابق مشیر علی توقیر شیخ کر رہے تھے