200 روپے میں پاکستانی جاسوس بننے والا بھارتی شہری گرفتار

 نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایک شہری محض 200 روپے کے بدلے پاکستان کیساتھ حساس معلومات شیئرکررہا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈنے احمد آباد میں ایک مزدور کو مبینہ طور پر انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز کی نقل و حرکت کے بارے میں حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیش گوہل نامی ایک مزدور کو پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اسے روزانہ 200 روپے ملتے تھے۔