پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات چاہتے ہیں:امریکہ

 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے، واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق   امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ٹومی پِگوٹ نے  واشنگٹن  میں صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہم    ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔جب ٹومی پِگوٹ سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے ان دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کے حوالے سے کوئی یقین دہانی کرائی ہے جن کا بھارت الزام لگاتا ہے، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا