دالوں کی قیمتوں میں کمی، عوام کیلئے خوشی کی خبر

دالوں کی قیمتوں میں کمی، عوام کیلئے خوشی کی خبر

ملتان کی ہول سیل مارکیٹ میں ماہ مقدس کے دوران دالوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

 غلہ منڈی میں دال چنا کی قیمت 700 روپے فی من سستی ہو کر 9 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی ہے، جبکہ دال مسور کی قیمت 400 روپے فی من کم ہو کر 9 ہزار 600 روپے فی من ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دال چنا 232 روپے فی کلو اور دال مسور 240 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اور منڈی کے آڑھتیوں نے بھی اپنے منافع میں کمی کر دی ہے۔ تاہم، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگرچہ منڈی میں قیمتیں کم ہو گئی ہیں، لیکن اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں مل رہا۔ آڑھتیوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ چیک اینڈ بیلنس کو بہتر بنائیں تاکہ عوام کو دالوں کی سستی قیمتوں کا فائدہ پہنچ سکے اور انہیں ریلیف مل سکے۔