دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی، شہریوں کے لیے خوشخبری

دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی، شہریوں کے لیے خوشخبری

ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے شہریوں کو بڑی خوشخبری ملی ہے کیونکہ دالوں اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ستمبر سے اب تک مختلف دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

کالے چنے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 400 روپے سے کم ہو کر 360 روپے ہو گئی۔
دال ماش کی قیمت 500 روپے سے کم ہو کر 425 روپے فی کلو ہوگئی۔
کابلی چنا درجہ اول کی قیمت 400 روپے سے کم ہو کر 355 روپے فی کلو ہوگئی۔
کابلی چنا چھوٹا دانہ کی قیمت 320 روپے سے کم ہو کر 295 روپے فی کلو ہوگئی۔
چینی کی تھوک قیمت 122 روپے اور پرچون قیمت 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
 یہ قیمتوں میں کمی شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے اور انہیں روزمرہ کی ضروریات کے خریداری میں کچھ ریلیف ملے گا۔