مینٹل ہسپتال میں لواحقین سے پیسے ،انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور(کرائم رپورٹر )مینٹل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے پیسے بٹورنے کے معاملہ پرایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خبر پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔ گزشتہ روز شاہدہ آیا کی مریضوں کے لواحقین سے پیسے بٹورنے کی خبر شائع کی تھی۔ڈاکٹر عمران بشیر کمیٹی کے چیئرمین مقرر جبکہ ڈاکٹر نازیہ شاہد اور ڈاکٹر رومانہ اشفاق بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کو 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی گئیں۔