کوئٹہ :جڑواں بچوں کی پیدائش،ایک مبینہ طور پر غائب،انکوائری کمیٹی تشکیل

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ )سول ہسپتال کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سے ایک کے مبینہ طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہواہے ،بتایا گیا ہے کہ نگینہ بیگم کو اتوار کی رات تقریبا 11 بجے ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی،اہلخانہ کے مطابق الٹرا سائو نڈ رپورٹس کے مطابق خاتون کے پیٹ میں جڑواں بچے تھے، تاہم آپریشن کے بعد صرف ایک نومولود حوالے کیا گیا ،انہوں نے حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔