بجلی چوری پر 444 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کا بجلی اور مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 1395 مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مویشی چوری میں ملوث 2گینگز کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 30 مویشی برآمد کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو بجلی اور مویشی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔