لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو محمود بوٹی سب ڈویڑن نے بڑے پیمانیپر بجلی چوری پکڑلی۔فیکٹری میں ملزم بلنگ اور بیک اپ میٹرز کی ری پروگرامنگ/سکیورٹی بریچ کرکے جدید طریقے سے بجلی چوری کررہاتھا۔ایس ای تھرڈ سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی ایکسین باغبانپورہ اور ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویڑن کی ٹیم نے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی مد میں لیسکو کو تقریبا ً9کروڑ کا نقصان ہوا،ملزم لیاقت کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔