اسلام آباد(آئی این پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے مطابق ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ یا، جو معاشی سرگرمیوں میں تیزی کا اشارہ ہے۔کمیشن کے مطابق فروری کے مہینے میں 3 ہزار 444 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 49 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری بھی شامل ہے، جن میں چین کی 44 کمپنیوں نے ڈائریکٹر شپ حاصل کی