لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔مہم کے دوران اب تک 46ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک لاکھ73ہزار سے زائد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ایک لاکھ88ہزار سے زائد مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ملزموں کوڈی ٹیکشن بل کی مد میں 19کروڑ سے زائد یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 7ارب 36کروڑ روپے سے زائد ہے۔