بجلی چوری ،12483 ملزم گرفتار

ایک سال کے دوران 1 لاکھ28 ہزار مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی گئی،، 48 لیسکو ملازم معطل
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو کے تحت قائم کردہ ڈسکو سپورٹ یونٹس نے مالی سال 2024-25 کے دوران تمام سرکلز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 28 ہزار 16 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی ، جن میں سے ایک لاکھ27ہزار906 مقدمات کے اندراج کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کر ائی گئیں، جبکہ مختلف کارروائیوں میں12ہزار483 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر6ملازمین کو گرفتار اور 48 کو معطل کیا گیا۔ ناردرن سرکل لاہور میں 24,887 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 446 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 1ملازم معطل اور 5 کو حراست میں لیا گیا۔ سنٹرل سرکل میں 18,087 کیسز رپورٹ ہوئے، 467 گرفتاریاں ہوئیں ،5 ملازم معطل،1 کو حراست میں لیا گیا۔ ایسٹرن سرکل میں 20,106 مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، 1,920 گرفتاریاں ہوئیں،4ملازمین کو معطل کیا گیا۔اوکاڑہ سرکل میں 736 گرفتاریاں ہوئیں۔ ساو?تھ لاہور سرکل میں 14,734 کیسز سامنے آئے، 288 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شیخوپورہ سرکل میں 24,259 کیسز رپورٹ ہوئے، 16 گرفتاریاں ہوئیں اور32 ملازمین کو معطل کیا گیا۔ قصور سرکل میں 16,360 بجلی چوری کے مقامات سامنے آئے، 8,578 گرفتاریاں عمل میں آئیں، جبکہ 10 ملازمین معطل کئے گئے۔ ننکانہ سرکل میں 2,478 مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی، 32 افراد گرفتار اور ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔