چالان کے جعلی ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور گرفتار

 وارڈن نے ٹرک کو روکا تو ڈرائیور نے پہلے سے جمع کروایا ہوا چالان میسج دکھادیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کو بیوقوف بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی چالان کے جعلی ایس ایم ایس دکھانے والا ڈرائیور کوگرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق جعلی چالان میسج دکھایا مگر جعلسازی پکڑی گئی،گڑھی شاہو کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن نے ٹرک کو روکاٹرک ڈرائیور نے پہلے سے جمع کروایا ہوا چالان میسج دکھادیا ، چالان میسج پرائیویٹ نمبر سے بھیجا گیا تھا جوکہ جعلی نکلا،ٹرک ڈرائیور نے پرائیویٹ نمبر کو چالان کوڈ نمبر سے موبائل میں سیو کیا تھا،ٹریفک وارڈن نے ویری فکشن کرنے پر ٹرک ڈرائیور کی جعل سازی پکڑ لی،ٹریفک وارڈن نے ٹرک ڈرائیور کی جعلسازی سامنے آنے پراسے تھانے بند کروا دیا۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی