کینال، جیل روڈ پر وارداتیں کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کینال روڈ اور جیل روڈ پر سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا ملزم گررفتار کرلیا ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیاملزم نعمان عرف نومی کا ابتدائی تفتیش میں درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم کے قبضہ سے 5 عدد iphon موبائلز اور موٹر سائیکل 125 جسے دوران وارداتِ استعمال کرتا برآمد کرلیا گیاملزم نعمان پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاسنیچنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔