وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی، جہاں جدید سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے 100 ایکٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے اور اس کا پہلا سیکشن اگلے سال 14 اگست 2026 کو فعال ہوگا۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گی، خصوصاً اپلائڈ سائنسز، تحقیق اور ترقی کے حوالے سے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں جیسے اسٹینفورڈ، برکلن، اور کولمبیا کے مقابلے میں دانش یونیورسٹی کسی بھی طور کم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کی کامیابی کے لیے دنیا بھر کے ماہرین اور اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا اور اسے حکومت پنجاب کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، جیسا کہ پنجاب کنڈی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے لیے قانون بنایا گیا تھا۔