لکی مروت: پولیس وین پر دھماکہ، 2 اہلکار زخمی، دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: پولیس وین پر دھماکہ، 2 اہلکار زخمی، دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق، جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر بھی حملے کیے گئے تھے، جنہیں پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔