سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں فرشی شلوار کا فیشن کافی مقبول ہو رہا ہے، اور عید الفطر پر اسے بنانے کی خواہش رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تاہم، معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں اس فیشن کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ فیشن ہر کسی کے لیے مناسب نہیں ہے۔ماریہ بی نے کہا کہ فرشی شلوار کا فیشن دراصل لمبی اور پتلی جسامت والی کم عمر لڑکیوں کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو یہ فیشن اپناتے دیکھ سکتی ہیں، مگر خود 43 برس کی ہونے کی وجہ سے وہ اس اسٹائل کو اختیار نہیں کریں گی۔
ماریہ بی نے مزید کہا کہ چھوٹے قد اور صحت مند جسامت والی خواتین پر یہ فیشن اچھا نہیں لگتا، اور اس سے ان کی جسمانی ساخت پر اثر پڑتا ہے۔ اس کے برعکس، وہ لڑکیاں جو لمبی اور پتلی ہوں، اس فیشن میں زیادہ اسٹائلش نظر آئیں گی۔ویڈیو میں ماریہ بی نے فرشی شلوار اور سگریٹ پینٹ کے دو مختلف اسٹائلز دکھائے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ سگریٹ پینٹ میں وہ زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔