وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں اس دن کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر منانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔ یہ دن مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامات کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے عالمی سطح پر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس بات پر یقین ظاہر کیا کہ اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ دیا جا سکے۔