وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے تحفظ پر خصوصی پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے تحفظ پر خصوصی پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی یاد دہانی کراتا ہے اور ہمیں جنگلی حیات کے تحفظ کی ذمہ داری پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمالیہ کے برفانی چیتے، دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی وہیل شارک سمیت متنوع حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے، جو ماحولیاتی توازن اور معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کا گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں کی بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (CITES) پر دستخط سے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف قانون سازی کو تقویت ملی ہے۔وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔