وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مکھتر دیوپ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں علاقائی نائب صدر، کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔وزیر خزانہ نے آئی ایف سی وفد کو پاکستان کی معاشی استحکام اور اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی پاکستان کی معاشی پیش رفت کو سراہا ہے۔ ملاقات میں زرعی انکم ٹیکس، پنشن اصلاحات اور حکومتی اداروں کی تشکیل نو پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایف سی نے گرین انرجی، ڈیٹا سینٹرز، زراعت، ٹیلی کام اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوداموں کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ نجی شعبہ سرمایہ کاری اور برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔فریقین نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مسلسل تعاون پر اتفاق کیا۔