لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا یا گیا۔ پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے پنجاب کی پہچان، روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امورسر انجام دیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ثقافت دیہاڑ (پنجاب کلچر ڈے 2025ء ) کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات، شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محبت، امن، بھائی چارہ، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔