جرمنی سے درآمدہ نئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

 اسلام آباد(آئی این پی )پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے، جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی، پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔