آئی ایم ایف کی شرط پوری سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دیدی

 آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا،  ٹیکس لگانے سے  اشیاء مہنگی ہو جائیں گی:کابینہ ارکان
 ملک کے مفاد میں سندھ کابینہ نے زرعی ٹیکس کی منظوری دی ہے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا:وزیر اعلی مراد علی شاہ کا خطاب
 کراچی (آئی این پی )آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے  سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی جو کہ جنوری 
2025 سے نافذ العمل ہوگا۔تفصیل  کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی۔۔سندھ کابینہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا، جس پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ دوبارہ میں بات کروں گا۔سندھ کابینہ کے ارکان کا مزید کہنا تھا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس لگانے سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور گندم، چاول و دیگر اجناس بھی مہنگی ہوں گی تو مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی مفادمیں سندھ کابینہ زرعی ٹیکس کی منظوری دے رہی ہے۔