مکہ مکرمہ (آئی این پی )مسجد الحرام میں خواتین زائرین کو پہلی بار تحلل کی سہولت فراہم کر دی گئی۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خواتین عمرہ زائرین کیلئے پہلی بار تحلل (عمرہ ادا کرنے کے بعد بال کاٹنے )کی سہولت کا خصوصی انتظام کردیا ہے۔مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں مروہ گیٹ کے سامنے متحرک یونٹ موجود ہے جہاں خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔